اہل بیت (ع) نیوز ایجسنی ابنا کے مطابق، ڈیرہ الله یار بلوچستان کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما اور سابق صدر ضلع جعفرآباد جناب ظفر علی حیدری کی قیادت میں غلام علی گولہ، محسن علی گھنیہ، غلام عباس گولہ، امداد علی لاشاری، محمد اویس اور ثقلین احمد نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ، اصولی اور جرأت مندانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری نشر و اشاعت و کنوینئر تعلیم نصاب علامہ مقصود علی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت علیہم السلام ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا محمد حسین جسکانی اور ضلع جعفرآباد کے صدر سید اسرار شاہ دوپاسی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ساتھیوں بالخصوص جناب ظفر علی حیدری، اسد علی اور ان کے تمام رفقاء کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت مظلومہ کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ بلا تفریق مسلک، قوم اور علاقے کے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور ظلم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ، آئینی بالادستی اور قومی وحدت کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے اور شمولیت اختیار کرنے والے تمام ساتھیوں کو تنظیم میں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام مؤمنین اور مظلوم عوام کی جماعت ہے جو اتحاد بین المسلمین اور قوم و ملت کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سنگین حالات میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور جدوجہد کی اور ہر مشکل وقت میں ملت کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
تقریب کے اختتام پر ضلعی کابینہ کی تشکیل کرتے ہوئے درج ذیل ذمہ داریاں سونپی گئیں:
غلام علی گولہ — جنرل سیکرٹری
غلام عباس گولہ — سیکرٹری تنظیم
محسن علی گھنیہ — میڈیا سیکرٹری
ثقلین احمد — سیکرٹری روابط
امداد علی لاشاری — سٹی صدر
محمد اویس — نائب صدر
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت، حق و انصاف، قومی وحدت اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ